Can Snack Video Make Money? - Hakeem Hazik
October 20, 2021

Can Snack Video Make Money?

کیا سنیک ویڈیو سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

سنیک ویڈیو دراصل ایک ٹک ٹاک کی طرح کا ویڈیو پلیٹ فارم ہے

سنیک ویڈیو اس دور میں واحد ایپلیکیشن ہے جس کی ایڈورٹائزنگ میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں شاید ہی پلے اسٹور میں کوئی اور ایسی اپلیکیشن موجود ہو جس میں اتنی زیادہ پیسے ایڈورٹائزنگ میں کیے گئے ہوں

بہت تیزی کے ساتھ معروف ہونے کا سبب کیا ہے؟

اس ایپلی کیشن کے معروف ہونے کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ انہوں نے بہت سا پیسہ خرچ کیا ہے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ان کو اسپانسر کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے جتنے بھی فالوورز تھے وہ بہت تیزی کے ساتھ کنورٹ ہو رہے ہیں سنیک ویڈیو پر

کیا سنیک ویڈیو سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

جی ہاں بالکل تھوڑے سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں اگر آپ کسی انویٹیشن کوڈ اپنے سینک ویڈیو میں رجسٹر کرتا ہے تو آپ کو چند پیسے ملتے ہیں

سنیک ویڈیو سے کتنے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

اگر آپ نے یہ ایپلیکیشن ارننگ کے لئے انسٹال کیا ہے تو آپ فورن اسے ان انسٹال کریں اور کوئی اور روزگار تلاش کریں کیونکہ آپ اس سے اتنے پیسے نہیں کما پائیں گے کہ آپ کا گزر بسر اچھا ہو زیادہ سے زیادہ بھی اگر آپ نے بہت سے لوگوں کو فالو کروایا ہے تو آپ 2000 تک ایک مہینے میں کما سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں کما پائیں گے

کیسے لوگ بہت زیادہ اپنی ارننگ لائیو دکھاتے ہیں؟

کبھی بھی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ جو لوگ آپ کو بہت زیادہ ارننگ لائیو دکھا تے ہیں وہ اکثر اوقات سنیک ویڈیو کی طرف سے ایڈ رن کر رہے ہوتے ہیں اور انہیں اس ایڈ کا پیسہ ملتا ہے

میں نے سنیک ویڈیو ان انسٹال کیوں کیا

بہت سارے ایڈ دیکھنے کے بعد مجھے بھی شوق ہوا ہوا کہ سنیک ویڈیو سے ارننگ کروں۔ میں نے آئی ڈی بنائی کسی معروف یوٹیوبر کے انویٹیشن پر انہوں نے کہا تھا کہ جس کے یو ٹیوب پر فالور ایک لاکھ سے زیادہ ہوں اسے ڈیڑھ سو ڈالر ماہوار دیا جائے گا۔یہ فارم فل کریں سبمٹ کریں سنیک ویڈیو والی آپ سے بہت جلد رابطہ کریں گے۔ ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود ان کی طرف سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ ایک ہفتے تک سنیک ویڈیو میرے پاس انسٹال رہا جس کے دوران میں نے 23 روپے پاکستانی کمائے جو تاحال کیش نہیں ہو پائے اور میں نے سنیک وڈیو کو ان انسٹال کر دیا

How to Earn Money with Snake Videos

آب یہ جملہ گوگل سرچ یوٹیوب یا کہیں پربھی کسی بھی سرچ انجن پر لکھیں آپ کے سامنے ایسے رویوز ایسے ویڈیو آئیں گے کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے اور آپ سمجھیں گے کہ دنیا جہان کی ساری ارننگ سنیک ویڈیو میں ہو رہی ہے۔ یہ آپ کی غلط فہمی ہے آپ خود آزما کر دیکھ سکتے ہیں

سنیک ویڈیو سے بچیں ٹک ٹاک کے بعد یہ اس دور کا بہت بڑا فتنہ ہے

اس میں شارٹ ویڈیوز ہوتے ہیں ایک منٹ پر مبنی جن میں زیادہ تر ویڈیوز فہاشی پر مبنی ہوتے ہیں اس میں فحش لباس اور بد زبانی بدکلامی بری باتیں زیادہ تر آپ کو دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ آپ کی نئی نسل کو تباہ و برباد کر سکتی ہیں خود بھی بچیں خاص کرکے اپنی نسل کو اپنے چھوٹے بچوں کو اس سے بچائیں

Leave a Reply