Itminaan by Vhara Embakar - Hakeem Hazik
July 30, 2021

Itminaan by Vhara Embakar

اطمینان مصنف وہارا امباکر

ایک بہترین کتاب بالکل مفت میں ڈاؤن لوڈ کریں اور پڑھیں

کتاب کا نام:- طمینان
(زندگی گزارنے کے سنہرے اصولوں کا مجموعہ)

تحریر:- وہارا امباکر

کتاب کا تعارف:-
کیا آپ نے کبھی کسی سیانے یابزرگ کو نوجوانوں کو اچھی باتیں اور نصیحتیں کرتے سنا ہے ؟ کیا آپ نے ان نصیحتوں
کا اثر ہوتے دیکھا ہے ؟ (میں نے بھی نہیں دیکھا) اثبات میں سر ہلاتے ہوئے نوجوان اٹھتے ہیں اور پھر واپس ویسے
ہی زندگی میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ نوجوان سننا نہیں چاہتے یا ان کو باتیں پسند نہیں
آتیں ۔ مسئلہ اس سے زیادہ گہرا ہے۔ سننے سے لے کر عمل میں بڑا فاصلہ ہے۔ عمل کے لئے خود کو تربیت دینا پڑتی
ہے۔ جدید زندگی اس فاصلے کو پار کرنا مزید مشکل بنارہی ہے۔

مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیسی زندگی گزارنی چاہیے ؟ کیا بننا چاہیے ؟ ہم میں سے کئی لوگ یہ سوال کرتے ہیں اور ہمیں
ان کے جواب کے لئے زیادہ دور نہیں جانا پڑتا۔ دانائی اب اس قدر سستی ہو گئی ہے کہ یہ ہر طرف موجود ہے۔
کیلنڈر پر لکھے اقوال، دانشوروں کی باتیں، فارورڈ کی گئی اچھی باتیں، روزانہ کی بنیاد پر ہمیں درجنوں ایسی باتیں
پڑھنے کو ملتی ہیں۔ یہ ایک سیلاب ہے۔ ہمارے پاس دانائی کی باتیں سننے کی تیزی بڑھ رہی ہے، البتہ وقت اتناہی
ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ ہمارے پاس وقت ہی نہیں کہ کسی ایک بات کو اتنا وقت دے سکیں کہ اس کو واقعی سمجھ
لیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہم نے زندگی بدل دینے والا عظیم آئیڈیا آج ہی پڑھا ہو۔ ایسی بصیرت بھری بات پڑھی ہو کہ
اگر توقف کرتے اور اس کو ایک بار مجھے جاتے تو یہ ہم کو بدل کر رکھ دیتی۔ لیکن اس سے پہلے ہی اگلی بہت ہی اچھی
بات سامنے آگئی تھی۔

یہ کتاب دانائی کی چند چیدہ چیدہ باتوں کا مجموعہ ہے۔ دانائی کے سیلاب میں سے چنے گئے چند ابواب کا۔ انسانی
فطرت اور ذہن کے بارے میں چند خیالات کا۔

یہ سوچ ابھارنے والے چند خیالات ہیں ان کو پڑھنے کے لئے کچھ وقت دیا جاسکتا ہے۔ اگر اس میں سے کچھ ذہن کے
کسی گوشے میں کسی نئی سوچ کو بیدار کرے تو سوال کئے جاسکتے ہیں، اپنے آپ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور خود اپنا
رشتہ اپنی زندگی سے جوڑا جا سکتا ہے۔
ورنہ کسی کی کہی اگلی اچھی بات ، اگلا شیئر کیا ہوا خیال، اگلی ای میل تو انتظار کرہی رہی ہے۔

Leave a Reply