جامن کو قدرتی انسولین کیوں کہتے ہیں

جامن ایک بہترین خوش ذائقہ قدرتی پھل ہے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں یہ سیزن میں عام ملتی ہے
جامن شوگر کے مریضوں کے لیے آب حیات کا کام کرتی ہے
شوگر کے مریض اگر جامن کھائیں تو ان کا شوگر لیول بہت اچھی طرح سے کنٹرول میں رہنے لگتا ہے۔
اس وجہ سے اس کو قدرتی انسولین بھی کہا جاتا ہے۔ دراصل انسولین کا کام ہے شوگر کو کنٹرول کرنا۔ وہی کام اگر جامن کر دے تو یہ قدرتی انسولین کہلانے کا حق رکھتی ہے۔ سیزن میں جب تازہ بتازہ جامن مارکیٹ میں آتے ہیں شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ اس سے خوب فائدہ اٹھائیں دن میں تین سے چار مرتبہ جامن باقاعدگی کے ساتھ کھائیں اس پھل کا سیزن تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ تک چلتا ہے شاید آپ یقین نہیں کریں گے کہ ان دو ماہ میں آپ کا شوگر بالکل کنٹرول میں آجائے گا۔
جب بھی جامن کھائیں نہار منہ کھائیں صبح دوپہر شام اور رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے جتنا آپ ہضم کرسکتے ہیں. اتنا کھا لیجئے اس کے بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ اس کی یہ ایک سائیڈ افیکٹ ہے کہ یہ بد ہضمی پیدا کر سکتا ہے۔
جامن کا تعارف اور مختلف زبانوں میں نام
اردو میں اس کو جامن کہتے ہیں اور انگریزی میں (Jambul) جمبل کہتے ہیں اور سندھی میں اس کو جموں کہتے ہیں
جامن مشہور درخت ہے اس کا پھل جامن کے نام سے مشہور ہے اور ان کی گھٹلیوں کا مغز بطور دوا استعمال ہوتا ہے
جامن کا مزاج اور طبی فائدے
جامن کا مزاج دوسرے درجے میں سرد اور دوسرے درجے میں خشک ہے
جامن کے افعال
مقوی معدہ اور مقوی جگر ہے اور مشتہی ہے قابض ہے مسکن حرارت ہے
جامن سے بننے والے چند بہترین نسخہ جات
شوگر کے لیے ایک بہترین نسخہ
جامن کی گٹھلی 50گرام، ادرک خشک 50 گرام، گڑمار بوٹی 50گرام، ان تمام اجزا کو کسی گرینڈر میں اچھی طرح سے گرینڈ کر کے بالکل باریک پاوڈر بنالیں اب اچھی طرح سے مکس کر لیں اس سفوف میں سے آدھی چائے والا چمچ صبح و شام لیں انشاءاللہ آپ کا شوگر لیول چند دنوں میں نارمل رہنے لگے گا
پرانے دست اور پیچش کے لئے بہترین نسخہ
مغز خستہ جامن مغز خستہ آم اور ہلیلہ سیاہ بریاں ان تینوں اجزاء کو برابر وزن لیں۔ ان تینوں کا باریک سفوف بنائیں۔ اس سفوف میں سے آدھے سے ایک چائے والا چمچ صبح شام لیں۔ انشاءاللہ اگر پرانے پیچش اور دست ہونگے تو بہت جلد ختم ہو جائیں گے
کمزور دانتوں کے لیے
جامن کے درخت کا چھلکا اُٹاکر اُس کا جوشاندہ تیار کریں اور اس سے بڑی بڑی کلیاں کروائیں بہت اچھی طرح سے آپ کے دانت مضبوط ہو جائیں گے اور اگر دانتوں سے خون آتا ہے تو وہ بھی بند ہو جائے گا اگر دانت ہلتے ہیں تو وہ بھی ٹھیک ہو جائیں گے